2 اکتوبر، 2026، 9:50 PM

سپاہ کا وعدہ صادق2 کی سالگرہ پربیان: امریکی۔صیہونی دشمن کی موجودگی سے آلودہ علاقوں پر مکمل نگرانی ہے

سپاہ کا وعدہ صادق2 کی سالگرہ پربیان: امریکی۔صیہونی دشمن کی موجودگی سے آلودہ علاقوں پر مکمل نگرانی ہے

وعدہ صادق 2 کی دوسری سالگرہ پر بیان جاری کرتے ہوئے سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ سپاہ کی امریکی۔صیہونی دشمن کی موجودگی سے آلودہ علاقوں پر مکمل انٹلیجنس نگرانی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی نے وعدہ صادق 2 کی دوسری سالگرہ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری اکتوبر، تاریخی اور ناقابلِ فراموش ’’وعدہ صادق 2‘‘ جو سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی فضائی و خلائی فورس کے تاریخی اور قابلِ فخر حملے کی یاد دلاتا ہے؛ ایسا آپریشن جس کے دوران طاقتور ایران نے مزاحمتی محاذ کے کمانڈروں اور رہنماؤں، شہید اسماعیل ہنیہ، شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید میجر جنرل عباس نیلفروشان کی شہادت کے جواب میں مقبوضہ علاقوں کے قلب کو درست نشانے پر لگنے والے میزائلوں اور ڈرونز کی آگ کی لہروں سے تہس نہس کر دیا اور غاصب صیہونی حکومت کی کھوکھلی ہیبت کے ذلت آمیز طور پر بکھرنے کو دنیا بھر کے سامنے نمایاں کردیا۔

سپاہ نے کہا کہ ’’وعدہ صادق 2‘‘ نہ صرف عالمی اداروں کی مہلک خاموشی میں دشمن کی جارحیتوں اور جرائم کے جواب میں سخت سزا تھی، بلکہ ایران کی عظیم اور باوقار قوم کے دشمنوں، بالخصوص بدکردار اور بھیڑیے صفت صیہونی حکومت کے لیے ایک واضح پیغام بھی تھا کہ بغیر قیمت دی جانے والی دھمکیوں کا دور ختم ہو چکا ہے اور ہر جارحیت کے بعد پشیمان کن اور دردناک جواب ملے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تزویراتی آپریشن میجر جنرل شہید محمد باقری کی رہنمائی اور تدبر، ’’فوجی عقلانیت کی علامت اور طاقت توازن کے معمار‘‘، میجر جنرل شہید حسین سلامی کی دلیرانہ اور متاثر کن کمان، ’’میدان کے علمبردار اور انقلاب کی طاقت و مزاحمتی بیانیے کے پرچم بردار‘‘، اور ممتاز کمانڈر میجر جنرل شہید امیر علی حاجی زادہ کی ’’فنی ذہانت اور جارحانہ طاقت‘‘ اور دلیر کمانڈر میجر جنرل شہید محمود باقری کی ’’جنگی بصیرت اور جہادی جذبے‘‘ کے ذریعے ایران کی میزائل طاقت کو اس کی حیرت انگیز صلاحیتوں کے ساتھ صیہونی دشمن اور اس کے حامیوں، بالخصوص وائٹ ہاؤس کے مجرم حکمرانوں کے سامنے ظاہر کر گیا۔

سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے بیان میں مزید آیا ہے کہ اسلامی مزاحمتی محاذ اور طاقتور ایران کے شہداء، بالخصوص امت کے شہید امام، آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای (اعلیٰ اللہ مقامہ الشریف) کی یاد، نام اور مجاہدانہ کارناموں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا جاتا ہے کہ دوسری اور تیسری امریکی۔صہیونی مسلط کردہ جنگ میں عوامی اور انقلابی طاقتور سپاہ کی حیرت انگیز قوت نے دیگر مسلح افواج کے ساتھ مل کر امریکہ سمیت شیطانی دشمن کو جنگ بندی کی بھیک مانگنے پر مجبور کر دیا اور عظیم خمینی (رح) کا یہ لازوال اور تاریخی کلام کہ ’’اگر سپاہ نہ ہوتی تو ملک بھی نہ ہوتا‘‘ میدان جنگ میں عملی طور پر اس کی تفسیر پیش کر دی۔ آج یہ ملت کا خدمت گار اور ملک کا محافظ ادارہ، دوستوں اور دشمنوں کی نگاہ میں اسلامی جمہوریہ کی طاقت کے ایک ستون میں تبدیل ہو چکا ہے۔

بیان میں آیا ہے کہ آخر میں ایران کی شریف، بہادر اور تاریخ ساز قوم اور خطے میں مزاحمتی محاذ کی مدد کرنے والی اقوام کو یقین دلاتے ہیں کہ سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی، امامین کبیر اور شہید رہبرِ انقلاب کی فکری و عملی میراث سے وابستگی اور رہبرِ انقلابِ اسلامی اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف، حضرت آیت اللہ امام سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای (مدظلہ العالی) کی حکیمانہ ہدایات کی پیروی کرتے ہوئے، استقامت، فیصلہ کن عزم اور امریکی۔صہیونی دشمن کی موجودگی سے آلودہ اثاثوں اور علاقوں پر مکمل انٹیلی جنس نگرانی کی بلند ترین سطح پر، انگلیاں ٹریگر پر رکھے، وعدہ صادق 2 سے زیادہ فیصلہ کن، فوری، تکلیف دہ، پشیمان کن اور مہلک جواب دینے کے لیے تیار ہے اور یہ جواب بڑے شیطان کے کیمپ اور اس کے حقیر علاقائی پیادہ دستوں کی جانب سے کسی بھی دھمکی، جارحیت، تعرض یا ممکنہ غلط حساب کتاب کے خلاف ہوگا۔

News ID 1941820

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha